Ph.D Defence of Mr. Wali ul Haq


شیخ زید اسلامك سنٹر  جامعہ پشاور  اپنی علمی و تحقیقی سر گرمیوں كو جاری ركھتے ہوئے  وقتاً فوقتاً مختلف  مجالس كا انعقاد كرتا رہتا ہے ، اس ضمن میں بروز بدھ بتاریخ   21 – 10 – 2020      سنٹر میں پی – ایچ – ڈی سكالر  ولی الحق  كے  مقالہ كے بارے میں زبانی امتحان كا انعقاد ہوا،   جن كے مقالے كا عنوان "  علم الكلام میں علماء دیوبند كی تصانیف كا علمی جائزہ " تھا ،  سكالر نے اپنا مقالہ سپروائزر پروفیسر ڈاكٹر رشید احمد كی نگرانی میں مكمل كیا   ،  بیرو ن  ملك  ممتحنین میں پروفیسر ڈاكٹر جمیل الرحمن  (سعودی عرب)  اور پروفیسر ڈاكٹر ممتاز علی  (ملائیشیا ) شامل تھے جب كہ  پاكستان سے ممتحنین میں  پروفیسر ڈاكٹر  مشتاق احمد  ڈین فیكلٹی  آف سوٍشل سائنسز (قرطبہ یونیورسٹی)  اور  ڈاكٹر سید نعیم بادشاہ بخاری چیئرمین شعبہ اسلامیات  (زرعی یونیورسٹی پشاور) شامل تھے۔جب كہ  ڈائریكٹر سنٹر پروفیسر ڈاكٹر رشاد احمد سلجوق   داخلی ممتحن كے فرائض سر انجام دے رہے تھے ،  سكالر نے بہترین انداز میں اپنی تحقیق كا دفاع كیا اور ڈاكٹریٹ كی ڈگری كے اہل قرار پائے ۔